Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی پر عدالتی فائل کی گمشدگی کا معاملہ نمٹا دیا گیا

اگر میں نوٹس بھی کرلو تو توہین عدالت کی کارروائی کیسے کروں گا، جسٹس عامر فاروق
شائع 28 اپريل 2023 11:24am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی پر عدالتی فائل کی گمشدگی کے معاملے کو نمٹا دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر لیڈر عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور کارکنان آتے ہیں اور کچھ ہوجاتا ہے تو یہ توہین عدالت نہیں، اگر میں نوٹس بھی کرلو تو توہین عدالت کی کارروائی کیسے کروں گا ؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کے خلاف دائر اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سماعت کا مقام بھی اِن کی خواہش کے مطابق تبدیل کیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کو سیاسی بات سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ خواجہ حارث نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، آپ بھی اپنے الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں، اُس روز توڑ پھوڑ تو ہوئی مگر ذمہ دار کون ہے؟۔

جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے سب لوگ پی ٹی آئی کے تھے، ٹوئٹس موجود ہیں لوگوں کو وہاں باقاعدہ بلایا گیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لوگ تو اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے آجاتے ہیں، ایک لیڈر ہے اس کی فالوئنگ ہے لوگ تو آجاتے ہیں، یہ دکھائیں کیا کہیں لوگوں کو توڑ پھوڑ کے لئے اکسایا گیا؟ توڑ پھوڑ کی ویڈیوز ہیں مگر توہین عدالت میں کیسے طے ہوا نہیں کس نے کہا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئی جی کی رپورٹ دیکھ کردوبارہ معاونت کریں، ایک ہجوم جہاں ہو اس کا ایک مائنڈ سیٹ تو ہوتا نہیں۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی پیشی پر عدالتی فائل کی گمشدگی کے معاملے کو نمٹا دیا۔

عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ جمعے کو مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

judicial complex

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div