Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

منکی پاکس: سول ایوی ایشن نے ائرپورٹس کیلئے ہدایات جاری کردیں

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوچکا ہے
شائع 26 اپريل 2023 02:00pm
تصویر: ڈبلیوایچ او
تصویر: ڈبلیوایچ او

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹس کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ مسافرمعمول کے راستے ایئرپورٹ سے باہرجانے کا راستہ استعمال نہیں کریں گے ایئرلائن مسافرکی امیگریشن حفاظتی تدابیرکے ساتھ کرائے گی اور مسافرکو دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز اور ائیرلائن اسٹاف ایمبولینس میں مریض کواسپتال منتقل کریں گے اور مشتبہ یا کنفرم کیسز، مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے گا جہاں مسافر ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھے گے۔

مزید کہا کہ گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چئیر ہینڈلرزکو ماسک اور دستانے فراہم کردیئے ہیں، بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) ایئرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کردی جائے گی۔

سول ایوی ایشن نے کہا کہ پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیوں کو باقاعدگی سے صابن، پانی سے دھویا جارہا ہے۔ بی ایچ ایس اور سی اے اے اسٹاف لفٹس اور ہینڈ ریلز کی ڈس انفیکشن کویقینی بنا رہے ہیں۔

CAA

پاکستان

Monkey Pox

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div