Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عید الفطرکی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری ملازمین دفاترسےغائب

ملازمین کی حاضری کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
شائع 26 اپريل 2023 01:30pm

عید الفطرکی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری دفاترمیں 30 فیصد سے زائد ملازمین غائب جس کی وجہ سے سائلین ومشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔

چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ سے زندگی معمول پرآگئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں۔ سرکاری دفاتر کھل تو گئے لیکن حاضری کم ہونے کے باعث عوام کام نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ڈائریکٹرایڈمن ایکسائز ٹیکسیشن یوسف کریم نے بتایا کہ دفتر میں 70 فیصد اسٹاف حاضر ہے۔

دوسری جانب چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام اسکول بھی کھل گئے ہیں، اسی حوالے سے بچوں نے آج نیوز کو بتایا کہ عید میں انہوں نے خوب سیر و تفریح کی اب دوبارہ پڑھنے پر توجہ دیں گے۔

اسکول کے اساتذہ اوردیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت عید سے قبل ان کو تنخواہیں دے دیتے تو عید کا مزہ دوبالا ہوجاتا۔

اساتذہ کے مطابق پہلے دن پراسکول میں آنے والے بچوں کی تعداد نہایت کم ہے کیونکہ بچے ابھی بھی چھٹیوں سے بور نہیں ہوئے ہیں۔

peshawar

Eidul Fitr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div