Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات، 4 افراد جاں بحق

نوشہرہ سے 7 رکنی رہزنوں کا گروہ گرفتار کرلیا گیا
شائع 19 اپريل 2023 02:51pm

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

مردان میڈیکل کمپلیکس کے قریب چچازاد بھائیوں کے درمیان زبانی تکرار پر ہونے والی فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کچہری سے باہر کالج روڈ پر مخالفین کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق جبکہ ایک فرد زخمی ہوگیا اور ملزم موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

کوہاٹ میں بھی شکردرہ کے مقام پر زیر حراست ملزم مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب نوشہرہ نے پولیس کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 7رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ گینگ میں محکمہ پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

گروہ سے 53 لاکھ روپے اور استعمال ہونے ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق اس گروپ کا سرغنہ افغان باشندہ ہے اور واردات کے بعد افغانستان فرار ہوجاتا تھا۔

خیبر پختونخوا

KPK Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div