Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مولانا عبدالشکور گزشتہ شب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے
اپ ڈیٹ 16 اپريل 2023 12:30pm
وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور۔ فوٹو — فائل
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

گزشتہ شب اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔

مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی اور اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ تدفین آج آبائی علاقے تاجی خیل لکی مروت میں کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور اسلام آباد میں نجی ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مرحوم کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی ہائی لکس ریوو میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے تین افراد کو زخمی حالت میں پولی کلینک منتقل کیا جب کہ دو افراد کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد پولیس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور دیگر وفاقی وزراء پولی کلینک اسپتال پہنچ گئے۔

اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب اکیلے گاڑی ڈرائیو کررہے تھے، عبدالشکور کا انتقال سَر پر چوٹ آنے سے ہوا، گاڑی میں کچھ بزنس مین سوار تھے، یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ تیز رفتار گاڑی دوسری طرف سے آنے والی مولانا کی گاڑی سے ٹکرائی۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا کی گاڑی کو دوسری طرف سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری، مولانا عبدالشکور کو سر پر شدید چوٹ لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ گاڑی میں سوار پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر شخصایت کا عبدالشکور کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی عبدالشکور کی موت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا جب کہ اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے، مفتی عبدالشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک رہنما تھے جنہوں نے وزیر مذہبی امور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی عبد الشکور کی وفات بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عبدالشکور درویش صفت انسان تھے، یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کا نہیں ،میرا اور پوری جماعت کا غم ہے۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت ان کے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی جہاں مفتی عبدالشکور کو ان کے آبائی گاؤں لکی مروت میں آج سپردخاک کیا جائے گا۔

federal cabinet

JUIF

Road Accident

Mufti Abdul Shakoor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div