Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی، نوجوانوں پرتشدد کرنیوالے 8 ملزمان پولیس کی گرفت میں آگئے

نوجوانوں پرتشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2023 05:05pm
گرفتار ملزمان کو ویڈیوز کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ڈی ایس پی سہیل فیض
گرفتار ملزمان کو ویڈیوز کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ڈی ایس پی سہیل فیض

کراچی کےعلاقے جنجال گوٹھ میں تین نوجوانوں کو مشکوک قرار دے کر تشدد کرنے والے 8 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے کےعلاقے جنجال گوٹھ میں تین نوجوانوں پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والے انڈس ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کے مطابق پولیس نے وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے اب تک 8 ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے، جبکہ تشدد میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ 5 اپریل کو پیش آیا تھا کچھ افراد نے لڑکوں کو پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا، پھرعلاقہ پولیس کے سپرد کر دیا تھا۔

متاثرہ نوجوانوں کی شناخت عبدالکریم، محمد جمن اور آصف علی کے نام سے کی گئی اور بے گناہ ثابت ہونے پر 5 اپریل کو نوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب نوجوانوں پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے پر درج کیا گیا تھا۔

Sindh Police

Crime

Karachi Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div