Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کےعہدے سے ہٹانے کی درخواست دوسرے بینچ منتقل

درخواست میں عمران خان، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریق
شائع 04 اپريل 2023 12:44pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس دوسرے بنچ منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اخترنے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا کیس مزید سماعت کے لیے جسٹس ساجدہ محمود کو بھجوایا ۔

شہری محمدجنید نے ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں عمران خان، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے۔ ان کے خلاف 7 دسمبر 2022 کو قانونی کارروائی کا آغاز کیا کیا گیا تھا۔ توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اس سے قبل نواز شریف کو بھی نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے۔ اسطرح سے نااہلی کے بعد کوئی بھی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

شہری کی جانب سے اپنے موقف میں مزید کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div