Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس میں سے گولیاں آر پار ہونے کا انکشاف

جیکٹس سے گولیاں آر پار ہونا پولیس گیجٹس پر سوالیہ نشان ہے
شائع 04 اپريل 2023 12:26pm

کوہاٹ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلٹ فروف جیکٹس سے گولیاں آر پار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے تپی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے نماز تراویح کے لئے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے نکلنے والی گولیاں پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ سے آر پار ہوگئیں۔

بلٹ پروف جیکٹس سے گولیاں پار ہونے نے پولیس گیجٹس پر سوالیہ نشان اُٹھادیا ہے، اور معاملے پر ڈی آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اور کمیٹی کوتحقیقات مکمل کرکےایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ فورس کے جوانوں کو جدید آلات سے لیس کرنا اولین ذمہ داری ہے۔

KOHAT

KPK Police

terrorist firing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div