Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈالرز کی قلت پاکستانیوں کے لئے حج میں نئی رکاوٹ

وزرات مذہبی امور نے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالر مانگ لئے
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2023 04:03pm

وزرات مذہبی امور نے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالر مانگ لئے ہیں۔

پاکستانیوں کے لئے حج میں نئی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے، اور غیر ملکی زر مبادلہ کی کمی سے ریگولر حج اسکیم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ذرائع مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ڈالرز کی قلت نے مشکلات کھڑی کردی ہیں، کیوں کہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت توقع کے مطابق ڈالر نہیں ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات مذہبی امور نے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالرمانگ لئے ہیں، اور درخواست کی ہے کہ مزید ڈالرز کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

سیکرٹری مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت درخواستیں کم ملیں تو بچنے والا کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیا جاسکتا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حکومت کو ریگولر اسکیم کے 43 ہزار 308 کے کوٹہ پر بینکوں میں 72 ہزار 869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، لیکن اسپانسر شپ اسکیم کے تحت توقع کے مطابق ڈالرز نہیں ملے۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2023 کے لئے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالر مانگ لئیے ہیں، اور کہا ہے کہ اسپانسرز اسکیم میں ڈالرز توقع کے مطابق نہ آنے پر مجموعی طور پر 123 ملین درکار ہوں گے۔

سیکرٹری مذہبی امور آفتاب درانی کا کہنا ہے کہ 4 اپریل تک حج درخواستوں کی مکمل تفصیلات بینکوں سے مل جائیں گی، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بکنگ کم ہونے ہر کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیا جا سکتا ہے۔

Hajj policy

Hajj 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div