پاکستان نے دو ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجرا روک دیا
رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جانے تھے۔
خراب معاشی صورتحال کے باعث پاکستان نے دو ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجرا روک دیا، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث سکوک بانڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باعث بانڈز کیلئے اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔
رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جانے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کم اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کے باعث زیادہ شرح منافع نہیں دیا جا سکتا، ڈیفالٹ کے خطرات کے باعث عالمی مارکیٹ سے اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے منفی ریٹنگ کے باعث بھی بانڈز کا اجرا سود مند نہیں ہے۔
پاکستان
Sukuk Bonds
مزید پڑھیں
مقبول ترین
اوپن مارکیٹ میں زمین بوسی کے بعد ڈالر کی قیمت میں دوبارہ اضافہ
حکومت نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
اشیاء کےبدلے اشیاء: روس، ایران اور افغانستان سے بارٹر تجارت کا طریقہ طے
’پی ٹی آئی کے لوگوں کی تضحیک نہ کی جائے‘ مخدوم جاوید ہاشمی
تازہ ترین
Comments are closed on this story.