Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

تاجروں کیلئے اچھی خبر: پاکستان ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج

ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی
شائع 29 مارچ 2023 07:34am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

بلند خدشات فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے اور بلند خدشات فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ہمیں یہ کامیابی بلاول بھٹوکی انتھک کوششوں سے ملی۔

نوید قمر نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریزکی فہرست سےنکال دیا، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے جوعالمی مالیاتی نظام کے لئے خطرہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 سے ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔

خیال رہے کہ 14 نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنےکی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔

پاکستان

European Union

اسلام آباد

high risk countries

import and export

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div