Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی نے تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد منظور کرلی

الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے، قرارداد کا متن
شائع 28 مارچ 2023 09:29pm
قومی اسمبلی فوٹو — فائل
قومی اسمبلی فوٹو — فائل

قومی اسمبلی نے ملک کی تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ایک ہی وقت پر الیکشن کے انعقاد سے متعلق قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق اعلی عدلیہ سیاسی اور انتظامی معاملات سے دریغ کرے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور شفاف الیکشن کرانے کا پابند ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانے دیا جائے، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، تمام اسمبلیوں کےانتخابات بیک وقت ہونے چاہئے، ایسے معاملات جن میں اجتماعی معاملات ہوں وہ فل کورٹ سنے۔

ECP

National Assembly

Maryam Aurangzeb

Resolution

Punjab KP Election Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div