Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ کا زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سُپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر یہ سپر ٹیکس عائد کیا، ایف بی آر
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 11:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپُر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے زاٸد آمدن پر سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی۔

سماعت میں عدالت نے زاٸد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹیکس دہنگان کو 14 روز میں ایف بی آر کو سپُر ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی۔

عدالت میں وکیل ایف بی آر کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن ڈال کر زیادہ آمدنی والے افراد پر سپر ٹیکس نافذ کیا، 15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر یہ سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے، ایف بی آر اپنے ٹیکس کا داٸرہ بڑھائے گا تو بات بنے گی، ٹیکس دہندگان کا اعتماد ایف بی آر کو جیتنا ہوگا۔

Supreme Court of Pakistan

super tax

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div