Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا

بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے 12 اپریل کو جواب طلب
شائع 28 مارچ 2023 01:21pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کردیا۔

سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ایف آئی اے کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بشری بی بی کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور سابق خاتون اول کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

توشہ خانہ کے تحائف: نیب عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا

درخواست گزار بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات کے تحت انکوائری شروع کی، اور سیاسی بنیادوں پر انکوائری میں درخواستگزار کو طلبی کے نوٹس جاری کئے۔

وکیل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ خدشہ ہے کہ ایف آئی اے درخواست گزار کو گرفتار کرلے گی، عدالت ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے، اس کا جواب وفاق کے وکیل داخل کرائیں گے۔

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی کوئی معاملہ تھا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو جواب دیا کہ اینٹی کرپشن کی حد تک رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کردوں گا۔

عدالت نے بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے 12 اپریل کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

imran khan

bushra bibi

tosha khana

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div