Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

افطار میں بنائیں: مزیدار پیزا کٹلٹس

رمضان المبارک میں سحر و افطار کے مزیدار پکوان
شائع 27 مارچ 2023 06:07pm

رمضان المبارک میں افطار کے دوران روایتی پکوڑے، سموسے، فروٹ چاٹ اور دہی بڑے تو روز ہی ہوتے ہیں ایسے میں ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ وہ کوئی منفرد ڈش بھی ساتھ میں کھائے ۔

اس لیے آج افطار میں پیزا کٹلٹس بنائیں جس کی ترکیب بہت آسان ہے ۔

اجزا

آلو: 2 کپ

پیاز: 1 چھوٹی

کالی مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

نمک: ذائقہ کے لحاظ سے

زیرہ: 1 چائے کا چمچ

ٹماٹر سوس: 2 کھانے کے چمچ

موزاریلا چیز: حسبِ ذائقہ

انڈے: 2 عدد

بریڈ کرمبز: حسبِ ضرورت

تیل: حسبِ ضرورت

ترکیب

پہلے آلو کو ابال کرمیش کرلیں ۔

ایک پین میں تیل گرم کریں پیاز کو ہلکا سا سونف کے ساتھ فرائی کریں۔

اب اس میں ابالے ہوئے آلو، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، زیرہ، اور ٹماٹر سوس شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں اور چولہے سے اتار لیں۔

اب اسے ٹھنڈا کر لیں اور اس میں موزاریلا چیز شامل کریں۔

ایک ٹکیہ لیں، اسے باریک باریک کاٹ لیں اور پیزا کی شکل میں پتلی ٹکیہ بنالیں۔

اب اس پتلی ٹکیہ کو انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمبز میں ڈالیں اور فرائی کرلیں ۔

pizza cutlets

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div