کراچی، سستے پھلوں کا انوکھا اسٹال، 2 کلو پھل کے پیکٹ کی قیمت 20 روپے
شہریوں کا کہنا ہے ہوشربا مہنگائی میں سستے پھل عظیم نیکی ہے
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھی ہے ایسے میں کراچی کے ایک شہری نے سستے پھلوں کا اسٹال لگا لیا جہاں پھل صرف 20 روپے میں دو کلو پھل فروخت کیے جارہے ہیں۔
ؔ
پھلوں کا اسٹال جیل چورنگی کے قریب لگایا گیا ہے جہاں خریداروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ یہاں 10 روپے کلو پھل فروخت ہورہے ہیں یعنی دو کلو پھل کا پیکٹ صرف 20 روپے کا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے ہوشربا مہنگائی میں سستے پھل عظیم نیکی ہے دو کلو کے پیکٹ میں خربوزہ، سیب اور کیلے ہیں، جبکہ بازار میں خربوزہ 160 روپے سیب 450 روپے اور کیلا 300 روپے درجن ہے۔
اسٹال کے منتظم مصطفیٰ حنیف کے مطابق سستے پھلوں کی فروخت کا مقصد عام آدمی کی مدد کرنا ہے اس اسٹال پر روزانہ 500 سے 600 پھلوں کی پیکیٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔
karachi
fruits
مزید پڑھیں
مقبول ترین
حکومت نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا میں اسیربہن عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات
عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں نے بھی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
لندن کنسرٹ: ابرارالحق کو اپنی ’غلطی‘ کااحساس ہوگیا
’عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان آخری تباہی میں عارف علوی نے کرداراداکیا‘
تازہ ترین
Comments are closed on this story.