Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی مقابلہ حسن قرات میں شرکت اور رقت آمیز تلاوت

یاسر عمر شاہین نے پُرسوز آواز اور مخصوص تلاوت سے ناظرین کا دل موہ لیا۔
شائع 26 مارچ 2023 08:03pm
یاسر عمر شاہین کو ڈیلاس کی مساجد میں بچوں کو قرآن پڑھانے کا شوق ہے۔
یاسر عمر شاہین کو ڈیلاس کی مساجد میں بچوں کو قرآن پڑھانے کا شوق ہے۔

فلسطینی نژاد امریکی شہری یاسر عمر شاہین ہالی ووڈ فلم اور ٹیلی ویژن کے اسکرپٹ رائٹر ہیں، جنہوں نے سعودی عرب میں جاری بین الاقوامی قراتِ قرآن پاک اور اذان مقابلے میں حصہ لیا۔

یاسر عمر شاہین نے اپنی خوش الحان آواز اور قرآن کریم کی تلاوت سے ناظرین کو محظوظ کیا۔

اذان اور قرات قرآن مجید کا یہ مقابلہ ”عطر الکلام“ کے عنوان سے نشر ہورہا ہے، جس کی نگرانی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کر رہی ہے، یہ شو سعودی MBC1 چینل اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا کیا جارہا ہے۔

اس شو میں جیتنے والے کو کُل انعامی رقم بارہ ملین سعودی ریال(3.2 ملین ڈالرز) دی جائے گی۔

یاسر عمر شاہین کا کہنا ہے کہ ”میری زندگی قرآن پاک کو حفظ کرنے، تلاوت کرنے اور ہالی ووڈ میں اسکرپٹ لکھنے کا مرکب ہے، جہاں میں نے 130 سے زائد پروگراموں کی پروڈکشن کی نگرانی کی، 14 دستاویزی فلمیں بنائیں اور اسلامی ممالک اور عرب کے ٹی وی چینلز پر کئی شوز میں اپنا حصہ ڈالا۔“

عمر شاہین امریکیہ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کی مساجد میں مسلمان بچوں کو قرآن پاک کی آیات اور تراویح کے اصول سکھاتے ہیں اور اس میں انہیں خوب مزہ آتا ہے۔ شاہین کیلیفورنیا کی سان ہوزے یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔

کئی مقابلوں میں شرکت کے نتیجے میں انہیں ”عطر الکلام“ میں شرکت کا موقع ملا، اس کی پہلی قسط میں دنیا بھر سے 32 مقابل شامل ہوئے۔

شو میں گزشتہ سال قرآن کی تلاوت اور اذان کے مقابلوں کے فاتحین، بالترتیب مراکش کے یونس غریبی اور ترکی کے محسن کارا پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

عطر الکلام مقابلہ اسلامی دنیا میں ثقافتوں کے بھرپور تنوع، قرآن پاک کی تلاوت اور اذان دینے کے طریقوں کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ریاض میں منعقد ہونے والے آخری مرحلے کے لیے 165 ممالک سے 50,000 سے زیادہ افراد نے درخواست دی تھی جن میں سے 50 کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس کے بعد مرکزی جیوری کی طرف سے ایک اور انتخابی عمل میں 32 مقابل بچے ہیں۔

Otr Elkalam

Holy Qur’an

Hollywood scriptwriter

Yasser Omar Shaheen

Qur’an recitation

Adhan competition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div