Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ویڈیو: ریشم کی تیاری کیلئے کیڑا کیسے دردناک موت سے گزرتا ہے

کپڑوں کی ملکہ سلک کو تیار کرنے کا راز صدیوں خفیہ رکھا گیا
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2023 01:36pm

دُنیا کے خوبصورت‌ترین ملبوسات جیسے کہ جاپانی کی‌مونو،‏بھارتی ساڑھی اورکورین ہنبک میں ایک چیزمشترک ہے کہ یہ زیادہ تر سلک یاریشم کے بنے ہوتے ہیں جسے ’کپڑوں کی ملکہ‘ کہا جاتا ہے۔ لیکن اس ملکہ کی تیاری میں ’کیڑوں‘ کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بناء یہ کپڑا ہم تک نہیں پہنچ سکتا۔

پُرانے وقتوں میں سلک کی پیداوارصرف چین میں ہوتی تھی۔‏ کوئی دوسرا مُلک اس کی تیاری کے طریقۂ‌کار سے واقف نہ تھا۔‏یہاں تک کہ کوئی باشندہ ریشم کے کیڑے سے سلک تیارکرنے کا رازبتاتا تو اسے غدار قراردیا جاتا تھا۔‏ یہی وجہ تھی ریشم بہت مہنگا تھا۔ لیکن پھربزنطین (‏موجودہ استنبول)‏ کے شہنشاہ جسٹن نے منصوبہ بناتے ہوئے 550 عیسوی 2 راہباؤں کو خفیہ مشن پر چین بھیجاجو واپسی پر اپنے ساتھ بہت اہم چیز یعنی ریشم کے کیڑوں کے انڈے بانسوں میں بھرکرلائیں،یہاں سے سلک کی تیاری کاراز کھُلا اور دوسرے ممالک بھی اسے تیارکرنے لگے۔

سلک کی تیاری کاراز

سلک بنانے کے لئے ریشم کے بیشمارکیڑوں کی ضرورت ہوتی ہے جن کی باقاعدہ افزائش کی جاتی ہے،‏‏مادہ ریشم کا کیڑاسوئی کے سرے جتنا بڑا 500سے زائد انڈے دیتا ہے۔تقریباً20 دن بعد ان انڈوں سے چھوٹے چھوٹے کیڑے نکلتے ہیں جن کی جسامت ‏18 دن کے اندر اندر 70 گُنا بڑھ جاتی ہے اور اب یہ کوکون یعنی خول تیار کرنے کے قابل ہوتا ہے۔‏

کیڑے کی نشوونما مکمل ہوجانے کے بعد اس کا رنگ زردی مائل ہوجاتا ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ ‏اب دھاگہ بنانے کا وقت آ گیا ہے۔‏ریشم کے کیڑے کویا خارج کرنے کے لیے جگہ ڈھونڈتے ہیں تو انہیں سوراخ‌دارخانوں والے بڑے بڑے گول بوں میں ڈالا جاتا ہے جہاں یہنفیس سفید دھاگہ خارج کرتے ہیں ‏ جو انہی کے گرد لپٹتا جاتا ہے۔‏ یہ مائع‌نما تارہوا لگتے ہی خشک ہوتے جاتے ہیں اور یوں ریشم کا ایک تارتیارہوتا ہے۔‏

کیڑا ایک مرتبہ ریشم نکالنا شروع کردیتا ہے تو رکتا نہیں اور ایک منٹ میں 10 سے 15 انچ دھاگہ بناتا ہے اوراس دوران اپنا سرہلاتارہتا ہے، ایک اندازے کے مطابق کویا مکمل ہونے تک ریشم کا کیڑا تقریباً ڈیڑھ لاکھ مرتبہ اپنا سر لاتا ہے۔‏ دو دن اوردو رات میں ریشم کا کیڑا 5 ہزار فٹ لمبا دھاگہ تیارکرتا ہے۔‏

ریشم سے کپڑا تیارکرنا

 تصویر: آل پلانٹس ڈاٹ کام
تصویر: آل پلانٹس ڈاٹ کام

دھاگہ کوکون سے علیحدہ کرنے کیلئے انہیں ابلتے گرم پانی میں ڈالا جاتا ہے اور باریک تار کی شکل میں پھرکی پر چڑھایا جاتا ہے اور پھر کپڑا بنا جاتا ہے۔

اگرچہ زیادہ ‌تر سلک چین اور انڈیا میں بنائی جاتی ہے لیکن فرانس اور اٹلی کے فیشن ڈیزائنر پوری دُنیا میں سلک کے ملبوسات بنانے کے لئے مشہور ہیں۔

silk

silk worm

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div