Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 5600 روپے کا غیرمعمولی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر کا اضافہ ہوا
شائع 24 مارچ 2023 04:12pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1997 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 600 روپے اور 4 ہزار 801 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 898 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div