Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا
شائع 22 مارچ 2023 05:39pm

صدر پاکستان عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، جس کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکیں، اور 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

سزاﺅں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ اس کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

صدر کی جانب سے سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

President Arif Alvi

prisoners

Pakistan Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div