Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ون ڈے ورلڈ کپ کی ممکنہ تاریخیں اور وینیوز شارٹ لسٹ، نام سامنے آگئے

یگا ایونٹ کا فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا
شائع 22 مارچ 2023 02:08pm
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی

بھارت میں شیڈول 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کی ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

ارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا ممکنہ طور پر آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنائے سمیت 11 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں 46 دنوں کے دوران 48 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال قبل کرتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے، جس میں 2 اہم مسائل ٹورنامنٹ کے لئے ٹیکس چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ویزا کلیئرنس ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے ٹیکس قوانین اس طرح کی ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے کیا گیا ہے، اگر بی سی سی آئی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84 فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے جو بی سی سی آئی اور دوسرے تمام ممبر ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے ساتھ 2014 میں میزبانی کے معاہدے پر سائن کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ابھی تک ایونٹ کا حصہ تمام ممبر ممالک کی ٹیموں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کے لیے ویزوں کے یقینی اجراء کے بارے میں بھی لیٹر تاحال جمع نہیں کروایا، جس کی یقین دہانی گزشتہ اجلاسوں میں کی گئی تھی۔

india

ICC

New Delhi

BCCI

ODI World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div