Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ثانیہ مرزا کو ادائیگی عمرہ کیلئے عبایا کس نے دیا؟

بھارتی ٹینس اسٹارنے فیملی کے ساتھ مدینہ منورہ سے تصاویر شیئرکیں
شائع 22 مارچ 2023 11:46am

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا رمضان المبارک کے آغازسے قبل فیملی کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔

ثانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر والدین، بہن انعم مرزا، بہنوئی اسد اور دیگرکے ہمراہ مدینہ منورہ سے دلکش تصاویرشیئرکیں۔

بیٹے اذہان مرزاملک کے ساتھ مسجد نبوی کے صحن میں کھنچوائی گئی دلکش تصویرسے آغازکرنے والی ثانیہ نے کیپشن میں اپنی دعاؤں کی قبولیت کی دُعا مانگی ۔

تصاویرمیں اذہان کے علاوہ ثانیہ کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی بیٹی بھی موجود ہے۔

ثانیہ مدینہ منورہ کے بعد ادائیگی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گی، انہوں نے عبایا کی فراہمی پر انسٹا اسٹوریزمیں شوبزکو خیرباد کہہ کراسلامی شعائر کے مطابق زندگی گزارنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ثانیہ نے احد کے مقام سے بھی تصویرشیئرکی جس میں کبوتروں کو دانہ چُگتے دیکھا جا سکتاہے۔

مدینہ منورہ میں ثانیہ اور فیملی نے جس ہوٹل میں قیام کیا ان کی جانب سے بھی بھارتی ٹینس اسٹار کو بھرپور خوش آمدید کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہوٹل کی جانب سے دیے جانے والے کیک کی تصویر بھی شیئرکرتے ہوئے ہوٹل اورٹورکمپنی کا شکریہ ادا کیا۔

Shoaib Akhtar

Sania Mirza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div