Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

سجاد علی کے سُر بھارتی گلوکارہ کے دل کو چُھو گئے

گلوکارہ نے البم آتش کے گانے ’پردیس‘ کو متاثر کن قرار دے دیا
شائع 21 مارچ 2023 11:51pm

انڈیا کی مشہور پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشل نے پاکستانی گلوکار سجاد علی کو نئے گانے پر دل کھول کر داد دی ہے۔

شریا گھوشل نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں سجاد علی کی نئی البم آتش کے گانے ’پردیس‘ کو متاثر کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سجاد علی بے مثال ہے، میں اس گانے کو لوپ پر سن رہی ہوں، ایک لمبے عرصے بعد کسی گانے نے میرے دل کی گہرائیوں تک اثر ڈالا ہے۔

انڈین گلوکارہ نے پوسٹ کے ساتھ پردیس گانے کی میوزک وڈیو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ کسی انڈین فنکار کی طرف سے سجاد علی کی مدح سرائی نہیں کی گئی ہے بلکہ اس سے قبل 2020 میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران سونو نگم نے سجاد علی کو سب سے محترم گلوکار اور موسیقار قرار دیا تھا۔

Sajjad Ali

Sherya Ghoshal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div