Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

دبئی: افطار کروانے والے اجازت نامہ لیں ورنہ جُرمانہ بھرنے کیلئے تیار رہیں

خلاف ورزی کرنیوالوں کوقانونی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں جرمانہ، قید شامل ہے
شائع 21 مارچ 2023 02:29pm
تصویر/ خلیج ٹائمز
تصویر/ خلیج ٹائمز

دبئی کے رہائشی رواں برس رمضان میں افطار تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ بصورت دیگربھاری جرمانہ دینے کے لیے تیارہوجائیں۔

پاکستان میں تو کہیں بھی دسترخوان لگا کر روزے داروں کو روزہ افطار کروایا جاسکتا ہے لیکن دبئی میں ایسا نہیں ہوتا، اگرآپ نے افطار کروانے سے قبل حکومت سے اجازت نہ لی تو ایک لاکھ درہم (27,227 ڈالر) کا بھاری جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔

دبئی میں محکمہ برائے اسلامی امور اورخیراتی سرگرمیاں نے حال ہی میں پریس کانفرنس میں افطارکی تقسیم سمیت دیگر امور سے متعلق حفاظتی اقدامات اپنانے پرزوردیا۔

ماہ رمضان میں مخیّر خضرات اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کو روزہ افظار کرواتے ہیں، جس میں کئی سماجی تنظیمیں بھی حصہ لیتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے اسلامی امور اورخیراتی سرگرمیوں کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد مصعب ضاحی نے کہا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ اجازت کے بغیر کھانا تقسیم کرے گا تو یہ غیر قانونی ہوگا۔

خلاف ورزی کرنے والوں کوقانونی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اجازت نامے کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر بھی 5 ہزار درہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان جرمانہ عائد کیا جائے گا یا تو ایک ماہ اور ایک سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے یا دونوں میں سے کوئی بھی جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اور مزید معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں جس کے لئے امارات کا شناختی کارڈ، تقسیم کا مقام بتانا، جگہ کا نام اور مقام جہاں سے کھانا حاصل کیا جائے گا، یہ سب بتایا جانا لازمی ہوگا۔

dubai

Ramzan 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div