Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اب پی آئی اے پروازوں کی تمام تفصیلات واٹس ایپ پر ہی دستیاب

ٹلٹوں اور سیٹ کی بکنگ سے لے کر پروزوں کے شیڈول تک، سب کچھ اب واٹس ایپ پر دستیاب۔
شائع 20 مارچ 2023 05:12pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ایک نیا واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کروایا ہے، جو ممکنہ طور پر مسافروں کے سفری تجربے کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

یہ چیٹ بوٹ ٹکٹوں اور سیٹوں کی آن لائن تصدیق کی اجازت دیتا ہے، جو بلاشبہ مسافروں کے لیے بکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنائے گا۔

پی آئی اے کے مسافر اب پرواز سے متعلق مختلف مسائل، جیسے ٹکٹ کی تصدیق اور سیٹ کے انتخاب پر فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ساتھ ہی اپنے فلائٹ شیڈول اور اوقات کی تصدیق کے لیے بھی WhatsApp کا استعمال کر سکتے ہیں۔

پی آئی اے کی ٹویٹ کے مطابق، ایئر لائن صارفین کے لیے اپنی سپورٹ سروسز کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے، اور نیا واٹس ایپ چیٹ بوٹ اس لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

صارفین کو پہلے پی آئی اے کے دفاتر جانا پڑتا تھا یا ہاٹ لائن پر کال کرنا پڑتی تھی، لیکن اب وہ واٹس ایپ کے ذریعے ہی سب کچھ کر سکتے ہیں۔

اس کیلئے آپ کو ”+92 21 111 786 786“ نمبر پر رجسٹریشن کے لیے ”Hi“ بھیجنا ہوگا۔ جس کے بعد آپ سیٹ، ٹکٹ یا پرواز کی حیثیت، شیڈول یا سفر کی معلومات چیک کر سکتے ہیں۔

اس نئے اضافے کے باوجود، پی آئی اے ان مسافروں کو ذاتی طور پر کسٹمر کیئر فراہم کرتا رہے گا، جو بکنگ اور تصدیق کے روایتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

PIA

WhatsApp

Flight Schedule

Online Ticket Booking

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div