Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شاہد آفریدی کی شعیب اختر پر کئے گئے ”پلاسٹر شگوفے“ کی وضاحت

پاکستان کے سابق کپتان کو پی ٹی آئی کے حامیوں نے کافی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شائع 16 مارچ 2023 05:07pm
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی آج کل اپنے ایک شگوفے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ٹارگٹ بورڈ بنے ہوئے ہیں، جماعت کے حامی انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے شعیب اختر کی یوٹیوب ویڈیو کے دوران نادانستہ طور پر ازراہِ مذاق ”پلاسٹر“ کا ذکر کیا تھا۔

شعیب اختر کی ویڈیو کلپ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں پاکستان کے سابق کپتان اپنے ساتھی کو ٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا، ”شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر میں شاہین (شاہ آفریدی) کی جگہ ہوتا تو میں یہ کھیلتا، وہ کردیتا… میں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر نے باؤلنگ کے لیے سب سے زیادہ تکلیف برداشت کی ہے یا یوں کہیں کہ پاکستان کیلئے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اتنے زیادہ انجیکشن لگوائے کہ اب یہ ٹھیک سے چل نہیں سکتا، پلاسٹر ہی نہیں اتر رہا۔“

تاہم، شاہد آفریدی کا یہ ”پلاسٹر جوک“ پی ٹی آئی کے حامیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، انہوں نے خیالی پلاؤ بنا لیا کہ آل راؤنڈر ان کے لیڈر عمران خان پر تنقید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ایک اور یوٹیوب ویڈیو میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ویڈیو میں سہیل تنویر اور مصباح الحق بھی ہیں۔

آفریدی نے کہا کہ ”ہم تمہاری یوٹیوب ویڈیوز میں تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، ہم تمہاری(شعیب) یوٹیوب ویڈیو کی شوٹنگ کر رہے تھے اور میں تمہارے بارے میں بات کر رہا تھا اور تمام تنقید مجھ پر ہوئی۔ میں تمہاری چوٹ کی بات کر رہا تھا۔“

شعیب اختر نے پوچھا، “ توپلاسٹر کہاں سے آیا؟ تقریباً دو دن پہلے میرے پلاٹر چڑھا تھا جو میں نے اتار دیا تھا۔“

شاہد نے ہنستے ہوئے کہا کہ ”تمہاری یوٹیوب ویڈیو کی وجہ سے مجھے ٹرول کیا جارہا ہے۔“ شعیب اختر نے پھر مزید کہا کہ ”شاہد آفریدی… اب تک میرے پلیٹ فارم پر اس ویڈیو کو ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔“

آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا کہ “مجھے اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ”لوگ یہ غلط سمت میں کیوں چلے جاتے ہیں؟ تمہارا پلاسٹر کچھ دن پہلے ہٹایا گیا تھا… اور ساری تنقید مجھ پر ہو رہی ہے، کیوں؟“

پنڈی ایکسپریس شعیب نے بھی وضاحت کی کہ ”شاہد کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا… شاہد ایک بہت ہی غیر سیاسی آدمی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”وہ کسی کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔ وہ میرے پلاسٹر کی بات کر رہا تھا۔ میں اسے عموماً لگائے رکھتا ہوں، سہیل تنویر تو عموماً ممی کی طرح پٹیوں میں لپٹا ہوا ہوتا ہے، ہمارا اشارہ اس طرف تھا۔“

”شاہد… وہ عمران بھائی یا کسی اور کی طرف اشارہ نہیں کر رہا تھا۔ وہ مجھے نشانہ بنا رہا تھا۔“

imran khan

Shoaib Akhtar

Shahid Afridi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div