Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانی پاسپورٹ پرسفر کرنیوالا افغان مسافر آف لوڈ

مسافرنے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے
شائع 16 مارچ 2023 02:43pm
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی - تصویر: فیس بک
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی - تصویر: فیس بک

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے پاکستانی پاسپورٹ پرسفر کرنے والے افغان شہری کو آف لوڈ کردیا۔

نصیب جان نامی افغان مسافر پرواز نمبر جی 9543 سےعمان جانا چاہتا تھا جس کے پاسپورٹ پر بھی عمان کیلئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا لیکن مسافرنے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا تھا۔

اس کے علاوہ مسافرامیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا اور اپنی جائے پیدائش اورخاندان کے افراد سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا جبکہ مسافر کے موبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز برآمد کئے گئے۔

مسافرکے موبائل سے افغانستان کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی برآمد ہوئی جس کے بعد کوایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

FIA

sindh

Jinnah International Airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div