Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، شیخ رشید

عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کررہی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 12:31pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیڑول 5 روپے اور ڈیزل 13 روپے مزید مہنگا کر دیا گیا ہے، لیکن پھر آئی ایم ایف کی حکومت ڈیل نہیں ہورہی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، سعودی عرب، قطر، یو اے ای سے کوئی یقین دہانی نہیں مل رہی، امریکا کی خواہشات ابھی پس پردہ ہیں، دنیا میں ہمارا معاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہے، اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، گزشتہ روز دنیا کے تمام میڈیا چینل پر زمان پارک کی کشیدگی پہلی خبر تھی، عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کررہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ مریم نواز کے نشانے پر ہے، لیکن وہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نے ہی کرنا ہے، ملک افواہوں کی زد میں ہے کہ مریم کے والد کو عدلیہ پاکستان لائے گی یا اللہ لائے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، آئین موم کی ناک نہیں، تمام ریاستی ادارے آئین کے پابند ہیں، نگران حکومتیں 90 دن بعد دم توڑ جائیں گی، اب تو زلمے خلیل زاد بھی الیکشن کی تاریخ دے رہا ہے۔

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Political March 16 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div