Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

امریکی تاریخ میں بینک کی دوسری سب سے بڑی ناکامی کا امکان

امریکی حکام نے سلیکون ویلی بینک کے اثاثے ضبط کرلیے
شائع 13 مارچ 2023 12:41pm
تصویر: الجزیرہ
تصویر: الجزیرہ

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ دیوالیہ ہونے والے بینک سلیکون ویلی (ایس وی بی) میں ڈپازٹس کی ضمانت دے گی، کیونکہ مالیاتی ریگولیٹرز ان خدشات کو دورکرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی پرتوجہ مرکوزکرنے والے بینک کی ناکامی سے وسیع پیمانے پرمالیاتی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

امریکی ریگولیٹرزسانتا کلارا میں قائم ملک کے 16ویں سب سے بڑے بینک ایس وی بی کے لیے خریدار تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ڈیپازٹرزکی جانب سے جمعہ 10 مارچ کوبڑے پیمانے پر رقم نکالنے کے بعد بینک کے اثاثے ضبط کر لیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق صارفین کی جانب سے رقم نکلوانے میں جلدبازی سے پیداہونے والی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے بیمہ شدہ ڈیپازیٹرزکے تحفظ کے پیش نظر کنٹرول سنبھالتے ہوئے بینک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریکی فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن (ایف ڈی آئی سی) ny سلیکون ویلی بینک میں موجود تقریباً 175 ارب ڈالرزاپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ، فیڈرل ریزرو اور یڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن (ایف ڈی آئی سی) کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور وہ اپنے فنڈز تک مکمل رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ایجنسیوں کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ، “ہم اپنے بینکاری نظام پرعوام کا اعتمادمضبوط کرکے امریکی معیشت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کررہے ہیں۔ جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امریکی بینکاری نظام ڈپازٹس کے تحفظ ، گھرانوں اور کاروباری اداروں کو قرضوں تک رسائی فراہم کرنے میں اپنا اہم کردارادا کرتا رہے جس سے مضبوط اور پائیدارمعاشی ترقی کو فروغ ملے۔’

تاہم ریگولیٹرز نے 2007-2008 کے مالیاتی بحران کے دوران بینکوں کو فراہم کیے جانے والے بیل آؤٹ پیکج کی طرح بیل آؤٹ کا اعلان کرنے سے گریز کرتے ہوئے اصرار کیا کہ سرمایہ کاروں اور سینئر انتظامیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ٹیکس دہندگان کو ادارے کی مدد کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔

امریکی وزیرخزانہ جینٹ یلین نے ان اقدامات کے اعلان سے قبل ایک انٹرویو میں کہا کہ ’مالیاتی بحران کے دوران بڑے بینکوں کے سرمایہ کاروں اور مالکان کو ضمانت دے دی گئی تھی اورجواصلاحات کی گئی ہیں ان کا مطلب ہے کہ ہم دوبارہ ایسا نہیں کریں گے۔ لیکن ہم ڈپازٹرز کے بارے میں فکرمند ہیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش پرتوجہ مرکوزکررہے ہیں۔‘

امریکی صدرجو بائیڈن کا بھی کہنا ہے کہ وہ ’اس بدنظمی‘ کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کے لیے پرعزم ہیں اورملک کے سب سے بڑے بینکوں کی نگرانی مضبوط بنانا جاری رکھیں گے۔

ایس وی بی کے زوال کے وقت اس کے اثاثوں میں تقریبا 200 بلین ڈالر تھے۔ بینک کی ناکامی 2008 میں واشنگٹن میوچل کے خاتمے کے بعد امریکی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی بینکاری ناکامی ہے۔

ریگولیٹرزکا کہنا ہے کہ نیو یارک میں قائم سگنیچر بینک بھی ناکام رہا ہے اوراسے ضبط کیا جا رہا ہے جو امریکی تاریخ میں تیسری سب سے بڑی بینک ناکامی ہے۔

ایف ڈی آئی سی کے مطابق بینک کے بیمہ یافتہ ڈیپازیٹ رکھنے والے صارفین اپنی رقوم تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکیں گے۔ بینک کے اثاثوں کی فروخت سے ملنے والی رقم غیر بیمہ یافتہ ڈیپازیٹرس میں تقسیم کی جائے گی

میساچوسٹس اور کیلیفورنیا میں 17 مقامات پر واقع سلیکون ویلی بینک ملک کا 16 واں سب سے بڑا بینک تھا۔

US

Silicon Valley Bank

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div