Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عام انتخابات 2 ماہ پہلے بھی ہو سکتے ہیں، قمر زمان کائرہ

یہ بات بھی درست ہے کہ الیکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں، مشیر وزیراعظم
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 08:49pm

مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2 ماہ پہلے بھی ہو سکتے ہیں۔

آج کے پروگرام ”روبرو“ میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ انتخابات نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے، سب جماعتوں کی کوشش ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں، لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ الیکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن پیسے ہوں گے تو الیکشن کمیشن کو دیں گے، فیصلے تو ہو جاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کرنا مشکل ہوتا ہے، 2 صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے 20 ارب روپے چاہئے، حکومت الیکشن کمیشن کو پیسے دینے کی کوشش کرے گی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ عام انتخابات سے پہلے مردم شماری ہوگی، 2 صوبوں میں کیا پرانی مردم شماری پر الیکشن ہوگا، ملک میں مردم شماری چاہئے اور اس کیلئے بھی فنڈز چاہئے، جوڈیشری کہہ رہی ہے کہ ہمارے پاس عملہ نہیں ہے، فوج کا کہنا ہے کہ اضافی اہلکاردینے کی پوزیشن میں نہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش کے باوجود عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دیں، انہوں نےاپنی ضد اور انا کیلئے اسمبلیاں توڑیں، سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ نے اسمبلیاں ٹوٹنے پر سوال اٹھایا تھا، حکومت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، الیکشن اپنے وقت پر ہو جانے چاہئے، عام انتخابات 2 ماہ پہلے بھی ہو سکتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کارکن مسئلہ جھتے بن جائیں تو پولیس تو ردعمل دے گی، اگر دفعہ 144 لگی تھی تو آپ کوعدالت سے رجوع کرنا چاہئے تھا، مسلح جتھوں نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے برسائے تو کیا پولیس خاموش رہتی، پرچے درج ہونے سے چیزیں رکتی نہیں ہیں، غیرمعمولی صورتحال میں آئین خود راستہ فراہم کرتا ہے، کئی الیکشن بربادی کا سبب بن جاتے ہیں۔

rubaroo

Elections

Pakistan People's Party (PPP)

qamar zaman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div