Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، پرویز الٰہی

وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 10 مارچ 2023 05:45pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہوں گے۔

پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزیر راجا بشارت سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس دوران پرویز الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی طور پر کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 8 مارچ کو زمان پارک میں نگران وزیراعلیٰ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی خونی تاریخ دہرائی، اس خونریزی کا حساب محسن نقوی کو ہر صورت میں دینا پڑے گا۔

پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ 25 مئی اور سانحہ زمان پارک میں براہ راست ملوث ہیں، وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Elections

Politics March 10 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div