Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

محسن نقوی کرسی سے اتر کر پھانسی گھاٹ جائے گا، فواد چوہدری

شہید علی بلال کے والد اور ان کے خاندان کے لوگ پولیس حراست میں ہیں، رہنما پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 04:02pm

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلی میں شہید ہونے والے علی بلال کے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انصاف وکلا ونگ کے مطابق ان کے کارکن علی بلال شہید کے والد کو کل جنازے کے بعد اغواء کر لیا گیا ہے۔

علی بلال کی کھوپڑی اور نازک اعضاء پر تشدد کی تصدیق

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ علی بلال کے والد اور ان کے خاندان کے لوگ پولیس کی حراست میں ہیں، اب وہی ہو گا جو ہوتا ہے، پولیس کی حراست سے ایک ویڈیو آئے گی، کہ ہم نے محسن نقوی اور پولیس کو معاف کیا، لیکن یہ ملک ان کو معاف نہیں کرے گا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اس سارے معاملے کا ولن ہے، دیکھتا ہوں وہ کتنا عرصہ کرسی سے چمٹ کر بیٹھا رہے گا، اس نے ایک دن کرسی سے اترنا ہے، اور جس دن کرسی سے اترنا ہے سیدھا پھانسی گھاٹ جانا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بدھ 8 مارچ کو زمان پارک سے پنجاب ضمنی الیکشن کی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ لاہور پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی۔

علی بلال قتل کیس میں رانا ثنا اور پولیس افسران نامزد

ریلی کے دوران لاہور پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا تھا۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور متعدد کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔ اس موقع پر پارک جہانگیر ٹاؤن لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی اۤئی کارکن علی بلال جاں بحق ہوگئے تھے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے علی بلال کے قتل کا ذمے دار لاہور پولیس کو ٹھہرایا گیا ہے۔ پی ٹی اۤئی وکیل نے واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کےلئے جو درخواست جمع کرائی تھی اس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور متعلقہ پولیس افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔

pti

Fawad Chaudhary

Ali Bilal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div