Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

راولپنڈی میں طلبا تنظیموں کے حامیوں نے اسپتال پر دھاوا بول دیا

ڈاکٹرز نے واش رومز میں چھپ کر جان بچائی
شائع 10 مارچ 2023 12:29pm
قائد اعظم یونیورسٹی - تصویر/ سوشل میڈیا
قائد اعظم یونیورسٹی - تصویر/ سوشل میڈیا

یونیورسٹی سے شروع ہونے والا تصادم اسپتال پہنچ گیا جہاں طلبا تنظیموں کے حامیوں نے اسپتال پر دھاوا بول دیا۔

راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں طلبا کے دو گروپوں میں جھگڑا ہونے پر زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال پہنچایا گیا، تو دونوں گروپوں کے دیگر سپورٹرز نے اسپتال پر دھاوا بول دیا۔

مزید پڑھیں: طلبہ تصادم، قائداعظم یونیورسٹی بند کرنے کے بعد آپریشن کی تیاری

طلبا تنظیم کے مشتعل اراکین نے ڈنڈوں سے عملے پر تشدد کیا جبکہ ڈاکٹرز نے واشرومز میں چھپ کر اپنی جان بچائی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہیقائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم ہوا جس کے بعد یونیورسٹی کوغیرمعینہ مدت کیلئے بند کرتے ہوئے ہاسٹل خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی کے 79 طلبا کو نکال دیا گیا، ڈگریاں منسوخ

اس سے قبل یونیورسٹی میں جھگڑے کے معاملے پر 60 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں لڑائی جھگڑے، کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، طالبات کو ہراساں کرنے، اقدام قتل، زبردستی راستہ روکنے اور مسلح حملہ آور ہونے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

rawalpindi

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div