Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 12:06pm
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے پیمرا حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا، پیمرا قوانین کے تحت بھی عدالتی بھگوڑوں کی لائیو نشریات پرپابندی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیمرا نے قانون کے تحت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کے حکم نامے کے باوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کا سلسلہ جاری ہے، نوازشریف کی لائیو نشریات دکھانا قوانین اور پیمرا کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی پر عملدرآمد کا حکم صادر کرے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Lahore High Court

PEMRA

azhar siddique

speach ban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div