Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس ایل 8 کا ہائی اسکورنگ میچ شاہد آفریدی کو بھی پسند آگیا

شاہد آفریدی نے بابر ، روئے، حفیظ اور صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کی
شائع 09 مارچ 2023 03:53pm
سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی
سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا ہائی اسکورنگ میچ سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی پسند آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے بابر اعظم، جیسن روئے، محمد حفیظ اور صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کی۔

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 60 گیندوں پر سنچری بناکر جارحانہ اننگز کھیلی۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ صائم ایوب اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کر رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسن روئے کی اس طرح کی اننگز کو مس کر رہا تھا۔

انہوں نے محمد حفیظ کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ نے شاندار بیٹنگ کر کے میلہ ہی لوٹ لیا، کیا میچ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تاریخ رقم کی تھی۔

پشاور زلمی کے 241 رنز کے ہدف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے پشاور زلمی کے بولرز کے چودہ طبق روشن کردیے۔

پی ایس ایل ایٹ میں 145 رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی، تاریخی اننگز میں روئے نے 20 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بن گیا تھا، پنڈی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 75 باؤنڈریز لگائی گئیں، دونوں ٹیموں نے 54 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔

اس سے قبل کیریبین پریمیئرلیگ کےمیچ میں 73 باؤنڈریز لگی تھیں۔

کوئٹہ کے خلاف میچ میں زلمی کے کپتان بابراعظم اورصائم ایوب نے ایک سوباسٹھ رنزجوڑ کر پی ایس ایل کی دوسری بڑی شراکت بنادی۔

rawalpindi

Quetta gladiators

Shahid Afridi

peshawar zalmi

Baber Azam

Jason Roy

PSL 8

high scoring match

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div