Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا الیکشن: گورنر کے ساتھ مشاور کیلئے الیکشن کمیشن نے کمیٹی بنا دی

الیکشن کمیشن نے گورنرغلام علی کے خط کا جواب دیدیا
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 08:56pm
اے پی پی فائل فوٹو
اے پی پی فائل فوٹو

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے گورنرغلام علی اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت کل ہوگی۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے بلایا تھا۔

خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کے لئے گورنرغلام علی کو خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مشاورت کی حامی بھر لی ہے۔ اس حوالے سے بدھ کو مشاورت کی جائے گی۔

گورنرخیبرپختوںخوا سےالیکشن کی تاریخ پرمشاورت کیلئے الیکشن کمیشن نےکمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

سیکرٹری لاء کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی گورنر حاجی غلام علی سےمشاورت کرے گی۔

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے گزشتہ روز خط میں الیکشن کمیشن کو صوبے میں انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی دعوت دی تھی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لئے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر گورنر حاجی غلام علی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام مراسلے میں کہا تھا کہ 7 یا 8 مارچ کو وہ گورنر ہاوس پشاور مشاورت کے لئے آجائیں، تاکہ سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے۔

election commision

kpk election

governor kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div