Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ہم نے کونسے گناہ کیے کہ عمران خان ہمیں معاف کریں؟ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل
شائع 04 مارچ 2023 10:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے کون سےگناہ کیے ہیں کہ عمران خان ہمیں معاف کریں، ان کے اپنے اتنے گناہ ہیں کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کس کس کی عزت پر حملے نہیں کیے، چیئرمین پی ٹی اۤئی نے کون سے سیاستدان پرحملہ نہیں کیا۔

جیالے رہنما نے کہا کہ ہم نے کون سے گناہ کیے ہیں کہ عمران خان ہمیں معاف کریں، عمران خان کے اتنے گناہ ہیں کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے مقدمات کے حوالے سے بات پر قمر زمان کائرہ سے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف چھہتر نہیں چار سو چھہتر ایف آئی آر ہونا چاہئیں۔

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں ضمنی الیکشن سے متعلق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر کے اختیار کو ہم بلکل بھی نہیں مانتے، صدر کا کردار غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن تاریخ دے رہا ہے تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے قمر زمان کائرہ نے عمران خان کے ویڈیو لنک کے ذریعے کیے گئے اس خطاب پر رد عمل دیا۔ جس میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں سب سے بات کرنے کے لئے تیار ہوں، مجھے پتا ہے مجھ پر حملہ ہوا لیکن میں ملک کی خاطر خود پر حملہ کرنے والوں کو بھی معاف کرنے کے لئے تیار ہوں۔

عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی تاریخ میں اتنی سختی نہیں دیکھی جو انہوں نے ہم پر کی، تین، تین بجے لوگوں کے گھروں میں گھسے، 25 مئی کو انہوں نے ظلم کیا، ہمارے اوپر ایف آئی آر پر ایف آئی آر کاٹتے رہے، مجھ پر اب تک 74 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

PDM

imran khan

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div