Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

رونالڈو نے زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کی مراد پوری کردی

زلزلے سے متاثرہ شامی بچے نے رونالڈو سے ملاقات کی خواہش کی تھی
شائع 04 مارچ 2023 06:46pm

شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامی بچے کا اپنے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کا خواب پورا ہوگیا۔

سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں کرسٹیانو رونالڈ نے ننھے مداح سے پُرجوش انداز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مداح نبیل بہت خوش اور پُرجوش نظر اۤیا۔

رونالڈو نے بھی زلزلے سے متاثرہ شامی لڑکے سے ملاقات میں خوشی کا اظہار کیا اور نیبل کو سینے سے لگایا۔ اس موقع فٹبال اسٹار نے نبیل کے دوست سے بھی ہاتھ ملایا۔

شامی بچہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی دعوت پر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کرنے کے لیے گزشتہ دنوں اپنی والدہ کے ہمراہ ریاض پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ چھ فروری کو جب شام اورترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہزاروں افراد جان سے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

امارات کا ایک صحافی امدادی ٹیم کے ہمراہ شام پہنچا تھا۔ بچے نے صحافی سے ملاقات میں کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا یہ ممکن ہے؟

نبیل کا کہنا تھا کہ سعودی فٹبال کلب النصر کا پرستار ہوں۔ اس کے کھلاڑی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات میرا خواب ہے۔

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے بچے کی معصومانہ خواہش پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی دعوت پر نیبل والدہ کے ہمراہ ریاض آیا، جہاں اس کی رونالڈو سے ملاقات ہوئی۔ رونالڈو نے نبیل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Cristiano Ronaldo

earthquake in turkiya

Syria Earthquake

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div