Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی 3 درخواستیں دائر

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، استدعا
شائع 04 مارچ 2023 02:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی 3 درخواستیں دائر کردی گئیں۔

درخواستیں بشیر احمد چوہان، مشکور حسین ، نعیم قمر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں داخل ہو کر عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے،سابق وزیراعظم ملک میں دھونس اور زبردستی اپنے حق میں فیصلے لینے کی روش عام کرنے کے مرتکب ہوئے۔

توہین عدالت درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان اپنے حق میں آنے والے فیصلے بھی اسی فائدے کے لئے استعمال کر کے عدلیہ کو تقسیم کرنے کوشش کے مرتکب ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان اپنے خلاف آنے والے فیصلے سوشل میڈیا پر متنازع بنانے کے مرتکب ہوئے، ان کے حواریوں نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پلان کے مطابق ہنگامہ آرائی کی تاکہ ملزم عمران خان کو عدالت پیشی سے بچایا جا سکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرئے۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Contempt of Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div