Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈیجیٹل مردم شماری: خود شماری کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع

توسیع تمام صوبوں کے اصرار پر کی گئی،ادارہ شماریات
شائع 03 مارچ 2023 10:22pm

ملک میں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری جاری ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات نے عوام کی سہولت کے پیش نظر خود شماری کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی ہے۔

ملک میں ساتویں مردم و خانہ شماری کا عمل بیس فروری سے شروع ہوا اور 30 اپریل تک مردم شماری کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔

مردم و خانہ شماری کے پہلے مرحلے کے تحت 3 مارچ تک از خود رجسٹریشن کا شیڈول تھا لیکن اب اس میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے ترجمان کے مطابق خودشماری کی آخری تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ خود شماری کی اۤخری تاریخ 3 مارچ تھی اس میں توسیع تمام صوبوں کے اصرار پر کی گئی ہے۔

ملک میں جاری ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے شیڈول کے مطابق یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھر گھر جا کر ڈیٹا جمع کیا جانا ہے۔

2 اپریل سے 20 اپریل تک ڈیٹا فائنل کیا جائے گا اور 30 اپریل تک مردم شماری کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے تحت ملک بھر میں ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے مختلف فورسز کے اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

Census 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div