Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17رنز سے ہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل8 میں پانچویں شکست
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 11:21pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایٹ کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچویں شکست سے دوچار ہونا پڑ گیا، لاہورقلندرز نے میچ 17 رنز سے جیت لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر131رنز بناسکی۔

کوئٹہ کے بالرز نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے بلے بازوں پر اننگ کے اۤخر تک دباؤ ڈالے رکھا۔ تاہم سکندر رضا نے دلیرانہ بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کیا۔ سکندر رضا نے 34 بالز پر 71 رنز بنائے۔ ان کی دلکشن اننگ میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ شاندار پرفارمنس پر سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 148 رنز بناکر بیسویں اوورز میں ڈھیر ہوگئی اور جیت کےلئے کوئٹہ کو 149 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو اۤؤٹ کیا۔ نسیم شاہ، عمید اۤصف اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ لاہور کے کپتان شاہین شاہ اۤفریدی، فخر زمان اور زمان خان رن اۤؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اوپنر یاسر خان اور ول سمید نے ٹیم کو 50 رنز کی اوپنگ شراکت دی۔ تاہم 53 کے مجموعے پر یاسر خان 14 کے انفرادی اسکور پر اۤؤٹ ہوگئے۔ یاسر خان کے اۤؤٹ ہوتے ہی ٹیم کا اسکور جب 55 رنز ہوا تو وِل سمید بھی 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ صرف کپتان سرفراز نے 27 رنز اور مارٹن گپٹل نے 15 رنز کی مزاحمت کی ان کے علاوہ کوئٹہ کا کوئی بھی بلےباز قابل ذکر بیٹنگ نہیں کرسکا۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین، راشد خان نے دو اور ڈیوڈ ویز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Quetta gladiators

Lahore Qalandars

PSL 8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div