Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر اپنی سبکی کروائی، فواد چوہدری

حکومت کو لاء منسٹر اور اٹارنی جنرل کو نااہلی پر گھر بھیجنا چاہیئے،پی ٹی آئی رہنما
شائع 02 مارچ 2023 09:27am
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر اپنی سبکی کروائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر خود اپنی اور حکومت کی سبکی کروائی، اس سے پہلے وزیر قانون کو اس وقت گھر جانا پڑا جب انہوں نے ”یہ جو دہشت گری ہے اس کے پیچھے وردی ہے“ کے نعرے لگوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار حکومت کو لاء منسٹر اور اٹارنی جنرل کو نااہلی اور بددیانتی پر گھر بھیجنا چاہیئے۔

ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے سے انتہائی مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں، یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے،

pti

Fawad Chaudhary

Attorney General of Pakistan

law minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div