Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

جیل بھرو تحریک کا چھٹا روز، سرگودھا سے 75 کارکن گرفتار

گرفتاری دینےوالوں میں پی ٹی اۤئی کے پی پی 76 کے امیدوار مہرمحسن رضا بھی شامل
شائع 27 فروری 2023 10:20pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کی جیل بھرو تحریک کے چھٹے روز سرگودھا میں گرفتاریاں دی گئیں۔ پولیس نے 75 سے زائد کارکنوں کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں لاک اپ کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی 22 فروری کو شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے چھٹۓ روز سرگودھا میں گرفتاریاں دی گئیں۔

جیل بھرو تحریک کےلئے سرگودھا میں کپتان کے کھلاڑی بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے۔ کارکنوں نے پارٹی قیادت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کارکن گرفتاری کے لئے اۤنے والی پولیس وین پر چڑھ گئے اور 75 سے زائد افراد نے گرفتاری پیش کی۔

گرفتاری دینے والوں میں پی پی 76 کے امیدوار مہرمحسن رضا سمیت عنصرہرل، نذیرسوبھی، ذوالفقارباجوہ، امداد اللہ، عنصرمجید،علی اصغرلاہڑی، فیصل فاروق چیمہ ، فاروق بہاوالحق، بشریٰ سکندربھٹی شامل ہیں۔

سرگودھا پولیس نے زیرحراست کارکنوں کوتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن منتقل کیا۔

جیل بھرو تحریک کا پانچواں روز

ایک روز پہلے پی ٹی اۤئی کے کارکنان نے گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دیں۔ بڑی تعداد میں کپتان کے کھلاڑی سڑکوں پر اۤئے اور جیل کے سامنے کھڑی قیدی وینوں پر چڑھ گے۔ پی ٹی اۤئی کارکنوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور ہاتھ بلند کرکے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے رضاکا رانہ طور پر گرفتاری دی۔ جس کے بعد پولیس کارکنوں سے بھری قیدی وین کو لے کر روانہ ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک کی قیادت پی ٹی آئی کی صوبائی صدر یاسمین راشد نے کی۔ یاسمین راشد کے لاہور روانہ ہونے کے بعد کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 22 فروری کو جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا۔ گوجرانولہ سے قبل لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں بھی جیل بھرو تحریک کے لیے قائدین اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے لیے جمع ہوتے رہے ہیں۔

جیل بھرو تحریک میں اب تک پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، مراد راس، سینیٹر ولید اقبال، عمر سرفراز شیمہ ، محمد مدنی اور دیگر گرفتاریاں دے چکے ہیں۔

imran khan

Punjab police

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div