Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عدالت نے پیسکو کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے روک دیا

عدالت نے حکم امتناع جاری کرکے فریقین سے جواب طلب کرلیا
شائع 27 فروری 2023 07:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو روک دیا ہے، عدالت نے معاملے پر حکم امتناع جاری کرکے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم شہاز شریف نے پسیکو کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

وکیل شمائل احمد بٹ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ پیسکو کو تقسیم کرے، حکومت پیسکو کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ہزارہ کیلئے الگ ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانا چاہتی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پیسکو کمپنی ہے اور کمپنی ایکٹ کے مطابق ایسے احکامات صرف بورڈ آف ڈائریکٹر دے سکتے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر حکم امتناع جاری کرکے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے.

Peshawar High Court

PESCO

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div