سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
عدالت نے صوبائی، وفاقی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس پرعدالت نے پولیس رپورٹس پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا۔
عدالت نے صوبائی، وفاقی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی ہے۔
دوران سماعت دھنی بخش کی بہن خان زادی نے کہا کہ میرے بھائی کو2019 میں اٹھایا گیا تھا اور چارسال ہوگئے آج تک کچھ نہیں بتایا گیا۔
خان زادی نے کہا کہ ہرسماعت پرآتے ہیں مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوتی، جس کے بعد عدالت نے ڈی آئی جی ملیر کو21 مارچ کے لیے طلب کرلیا۔
karachi
missing person
Sindh High Court
مزید خبریں
الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو
عوام مہنگا تیل خریدنے سے گریزاں، پیٹرول کی کم ترین فروخت ریکارڈ
کیا آپ اگلے مارشل لا کا دورازہ ہم سے کھلواناچاہتے ہیں، چیف جسٹس
مینار پاکستان پر نواز شریف کے خطاب کے بعد شہبات دور ہو جائیں گے، خواجہ آصف
چیئرمین کا چارج سنبھالنے تک نادرا کے تمام دفاتر میں کام رک گیا
مفتی ضیاء الرحمٰن کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، پولیس کا دعویٰ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.