Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کامیاب

لاہور نے پشاور اور کراچی نے ملتان کو شکست دی
شائع 27 فروری 2023 12:02am

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ایٹ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی جبکہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے دی۔

اتوار کو پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ کراچی میں کھیلا گیا۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر طیب طاہر کے 65 رنز کی بدولت 167 رنز بنائے، میتھیو ویڈ نے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ جیمز وینس 27 اور کپتان عماد وسیم 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور انور علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی کنگز کے 168 ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تو کراچی کے بولرز نے تباہ کن اسپیل کروائے اور حریف ٹیم کو 17ویں اوور میں ہی 101 رنز پر اۤل اۤوٹ کردیا۔

کراچی کنگز کے تبریز شمسی 3 وکٹیں اڑا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شعیب ملک نے بھی 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ کپتان عماد وسیم اور عاکف جاوید نے 2، 2 کھلاڑیوں کو اۤٓؤٹ کیا۔

کراچی کے ہاتھوں 66 رنز کی شکست کھانے والی ملتان سلطانز کا کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔ صرف کپتان محمد رضوان 29 اور شان مسعود 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انور علی 12 اور اسامہ میر 10 رنز کے سوا کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

دوسرے میچ میں لاہور قلندرز فاتح

لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیتا اور پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 241 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ قلندرز کے بیٹسمینوں نے پشاور زلمی پر خوب لاٹھی چارج کیا۔

مین اۤف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے فخر زمان نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 45 بالز پر 96 رنز جڑ دیے۔ عبداللہ شفیق نے بھی جارحانہ کھیلتے ہوئے 41 بالز پر 75 رنز بنائے جبکہ سیم بلنگز نے 23 بالز پر 47 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 اور پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے 242 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بناسکی۔

قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ اۤفریدی نے شاہین بن کر عمدہ بولنگ کی اور زلمی کے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ زمان خان نے2، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی اۤؤٹ کیا۔

Lahore Qalandars

karachi kings

PSL8

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div