Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات دس بجے تک گیس بندش کا اعلان

کراچی میں صبح 8 سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی یا فراہمی بند ہوگی۔
شائع 26 فروری 2023 05:11pm

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے انفرا اسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن کے سبب ضلع شرقی اور ملیر کے متعدد علاقوں میں آج گیس بند رہے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اتوار کی صبح کراچی ٹرمینل پر گیس انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے سبب بحالی کی سرگرمی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی یا گیس کی فراہمی بند ہو جائے گی۔

شہر کے جو علاقے اس دوران متاثر ہوں گے ان میں گلشن بلاک 3، 4، 6 اور 7، ابوالاصفہانی روڈ، میٹروول 3، ملک سوسائٹی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، کے ڈی اے سوسائٹی، الآصف اسکوائر، کوئٹہ ٹاؤن، ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے 14 سے 21 بلاک شامل ہیں۔

karachi

gas load shedding

SSGC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div