Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ایل: کراچی کنگزکا ملتان سلطانز کوجیت کے لئے 168 رنزکا ہدف

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 26 فروری 2023 04:12pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو168 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پی ایس ایل کے آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے میچ کیلئے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں، محمدعمر، حیدرعلی اورعمران طاہر کوآؤٹ کردیا جبکہ طیب طاہر، محمد موسی اور تبریز شمسی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کوجیت کے لئے 168 رنزکا ہدف دیا۔

کنگز کی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود 3 وکٹوں پر167 رنزاسکورکرسکی، طیب طاہر نے پی ایس ایل کے پہلے ہی میچ میں ففٹی بنائی اور 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ میتھیو ویڈ نے 46 اور جیمزونس نے 27 رنز اسکور کئے۔

ملتان سلطانز کے احسان اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

karachi kings

Multan Sultans

PSL8

Sab Sitaray Humaray

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div