Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ کی استدعا کردی

ایف آئی اے کی پولی کلینک یا پمز اسپتال سے طبی معائنہ کروانےکی استدعا
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 12:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دائر کردی۔

ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست میں عمران خان کے طبی معائنے کے لئے پولی کلینک یا پمز اسپتال کا بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے، عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے۔

ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسراسپتال کی جمع کروا رہے۔ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہی۔ میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے۔

ایف آئی اے کی درخواست میں عمران خان کا طبی معائنہ پمز یا پولی کلینک اسپتال سے کروانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان اداروں کی رپورٹس کو زیرغور لایا جا سکتا ہے۔عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

pti

FIA

اسلام آباد

imran khan

medical board

Prohibited Funding Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div