Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

راجن پور کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا

الیکشن کمیشن نے راجن پور ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 04:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

راجن پور کے حلقہ این اے 193میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی حلقہ این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور-I میں ضمنی انتخاب 26 فروری کو الیکشن شیڈول کے مطابق یوں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی 26 فروری کو منعقد ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے پنجاب حکومت نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن سے مذکورہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کی تھی، سیکورٹی خدشات کا اظہار کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بذریعہ خط پنجاب حکومت سے کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں اور الیکشن مقررہ دن پر ہی ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈسٹرک کنٹرول روم میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ، پولیس، رینجرز اورپاک فوج کے حکام یا ان کے نمائندگان انتخابی عمل کے دوران موجود رہیں گے تا کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

ECP

اسلام آباد

by election

na 193 rajanpur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div